دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12 فروری2020ء کو لاہور کے علاقے ننکانہ اور ڈیفنس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات  کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنےاور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔