17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
12 مارچ 2020ء بروز جمعرات کلفٹن کابینہ میں کراچی ریجن نگران نے کلفٹن کابینہ کی تمام ذمہ داران سےمدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کے لئے مدنی عطیات
کی اہمیت و ضرورت کو واضح کرتے ہوئے ڈونیشن
جمع کرنے و کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی۔ مدنی مشورے میں شرکا
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ وہ معاشرےمیں
کس کس سطح پر کیا کیا خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ان شعبہ جات کو چلانے کے لئے ایک
خطیررقم کی ضرورت ہے۔ آخر میں شرکااسلامی بہنوں نے مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔