دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام12 فروری 2020ء بروز بدھ صادق آباد کابینہ کی ڈویژن لکڑ منڈی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا  اور احساس ذمہ داری سے متعلق نکات دئیے گئے۔ حلقے کی مدنی عطیات کی کارکردگی مضبوط ہونے پر حوصلہ افزائی ، علاقائی دورہ اور رسالہ کارکردگی بہتر بنانے کا ذہن دیاگیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیا گیا جس پر متعدداسلامی بہنوں نے بکنگ کی نیت پیش کی۔