
26جنوری
کو بہاول پور کے علاقے جعفری ٹاؤن میں واقعThe Bright School کی ٹیچر سے ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے
ملاقات کی اور ان پر انفرادی کوشش کی۔ شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کو
اپنےادارے میںwork shop کروانے کی
ترغیب دلائی اور اداروں میں درس کے موضوعات کی لسٹ پیش کی۔

27
جنوری کو کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع "رضا فاؤنڈیشن اسکول" میں اسٹوڈنٹس
اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں دعوت اسلامی کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا مختصراً تعارف بھی پیش
کیا۔ اسٹوڈنٹس نے اجتماع میں شرکت کرنے،درود پاک پڑھنے اور نماز کی پابندی کرنے کی
نیت کی۔

دعوت اسلامی
کے تحت 25 جنوری کو ہزارہ زون نگران اسلامی بہن اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مانسہرہ کابینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا،زون نگران نے ترغیبی بیان کیا جس میں مدنی کاموں کے
حوالے سے اہم اہم نکات عطا فرمائے،8 مدنی کاموں کے بارے میں اسلامی بہنوں کی
رہنمائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ داران نے اہداف کی تکمیل کی
نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی
کے تحت 28 جنوری کو گلگت بلتستان سے لاہور دارالسنہ میں رہائشی کورس کے لئے تشریف لائی
ذمہ داران کا لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس لیا اور ذمہ داران کو 8 مدنی کاموں
کی ترغیب دلائی،8 مدنی کاموں کے متعلق رہنمائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع موجود ذمہ داران نے خوشی خوشی اہداف لئے۔ دارالسنہ میں رہائشی کورس میں اچھی
کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری 2020بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے میر پور خاص زون کی جھڈو کابینہ کی ڈویژن
جھڈو میں نئے اجتماع کا آغاز ہوا ہے.
جنوبی
لاہور زون ذمہ دار اسلامی بہن کا ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری بروز بدھ
جنوبی لاہور زون ذمہ دار اسلامی بہن نےہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور بیان کی سعادت پائی،بیان کے بعد امیر اہل سنت
دامت برکاتہم العالیہ کی
چھوٹی ہمشیرہ کے لئےایصال ثواب بھی کیا۔
لاہور
کی فاروق آباد کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
بیان

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری بروز بدھ
لاہور فاروق آباد کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور بیان کی سعادت پائی،بیان کے بعد
امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی
چھوٹی ہمشیرہ کے لئےایصال ثواب بھی کیا۔
لاہور کی شاہ پور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پھولنگر میں کابینہ مشاورت ذمہ داران کااجلاس لیا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27 جنوری بروز پیر شریف لاہور شاہ پور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پھولنگر میں کابینہ کااجلاس
لیا،کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اہم اہم
نکات عطا فرمائے،مدنی کاموں کے حوالے سے تقابل کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف بھی پیش کئے ۔
لاہور
چونگ مدرستہ المدینہ للبنات کے اجتماع میں
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کی شرکت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری بروز بدھ
لاہور چونگ میں مدرستہ المدینہ للبنات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن شرکت کی اور بیان کی سعادت پائی،بیان کے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی چھوٹی ہمشیرہ کے لئےایصال
ثواب بھی کیا،اجتماع کے بعد ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان اجلاس ہوا جس میں مدنی
کاموں کے حوالے سے کلام ہوا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری بروز بدھ لاہور شاہ پور کانجرہ میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں باالخصوص امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی
چھوٹی ہمشیرہ کے لئےایصال ثواب کیا گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کیا گیا اور ہمشیرہ کی
بے حساب مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری بروزبدھ لاہور
جوہر ٹاؤن میں ہفتہ سنتوں بھرے اجتماع میں لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت فرمائی اور دعا کروائی،دعا کے بعد امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی چھوٹی ہمشیرہ کے لئے ایصال
ثواب کی ترکیب کی گئی اور انکی بے حساب مغفرت کے لئے دعا مانگی گئی۔
راولپنڈی
میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن کی دارالسنہ کورس کی اختتامی تقریب
میں شرکت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری2020ء بروز
بدھ پاکستان مجلس مشاورت نگران کی راولپنڈی دارالسنہ میں گلگت سے آئی ہوئی اسلامی بہنوں کے کورس کی اختتامی تقریب میں " اچھے ماحول کی برکتیں " کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا
گیا۔خوش نصیب اسلامی بہنوں نے شرعی پردہ کرنے کی نیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستا ن مجلس مشاورت نگران سے مدنی برقع پہننے
کی سعادت حاصل کی نیز شرکاء اسلامی بہنوں میں
تحائف بھی تقسیم کیئے گئے۔