اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ماہِ دسمبر 2019ء میں کراچی ریجن میں ہونے والے 12 دن کے رہائشی کورس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کے ذریعےاَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 86 نئے مدارس " مدرسۃ المدینہ بالغات" کا آغاز ہوچکا ہے جن میں کم و بیش 1100 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا اور وہ اب قراٰنِ پاک کی تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیں۔ ان اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ فرض علوم، وضو، غسل اورنماز کے اہم مسائل سے بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4,3,2جنوری2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن کالیکی منڈی میں” جنت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 33اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ گوجرانوالہ زون کی مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غوروفکر کرتے ہوئے اپنے مدنی انعامات پر عمل بڑھانے ، مدنی انعامات کا نصاب یاد کرنے اور دارالسنہ میں ہونے والے 12دن کا اصلاح اعمال کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ:

ہمیں مدنی انعامات پر عمل کرنا پہلے مشکل لگتا تھا اب اس کورس میں ہم نے مدنی انعامات کے بارے میں بہت کچھ سمجھا اور سیکھا ہے، اب ہمیں آسان لگ رہا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اب ہم مدنی انعامات پر عمل کریں گے اور روزانہ فکر مدینہ بھی کریں گے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4,3,2جنوری2020ء کو کراچی ریجن کے کوئٹہ زون میں آٹھ مقامات پر” جنت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 131 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھر ےبیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غوروفکر کرتے ہوئے اپنے مدنی انعامات بڑھانے ، مدنی انعامات کا نصاب یاد کرنے اور دارالسنہ میں ہونے والے 12 پر مشتمل اصلاح اعمال کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت 20 جنوری2020ء سے 63 دن کا تجوید القراٰن کورس ( غیر رہائشی) کا آغاز ہو رہا ہے جس کا دورانیہ 4 گھنٹے پر مشتمل ہے۔

اس کورس کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں قراٰنِ پاک کی درستی کے ساتھ اسلامی بہنوں کو تجوید کے اہم قواعد سکھائے جائیں گے نیز فرض علوم میں وضو، غسل اور نماز کے اہم مسائل کے ساتھ باطنی امراض سے آگاہی بھی دی جائے گی نیز مکمل فیضان ِ تجوید، کتاب راہنمائے مدرسین پڑھا کر اسلامی بہنوں کو کامیاب اور بہترین مُدرِّسَہ بنایا جائے گا جو کہ کامیابی کی صورت میں مدرسۃ المدینہ بالغات میں تدریسی خدمات انجام دے سکتی ہیں۔

اس کورس میں اُن اسلامی بہنوں کو داخلہ دیا جائے گا جو ناظرہ پڑھی ہوئی ہوں لیکن ناظرہ میں کامیاب نہیں ہوتی ہوں اس لئے ناظرہ میں کامیابی ہونے کے لئے ان کی مکمل تیاری کروائی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

Course.madrasbalighat@dawateislami.net


دعوت ِ اسلامی کے تحت 7 جنوری 2020ء کو  حیدر آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ اس موقع پر"جنت کا راستہ کورس " کی مدرسات کی تدریس کی تفتیش بھی کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت6 جنوری 2020ء کو  جوہر ٹاؤن لاہور میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت7 جنوری  2020ء کو مجلس بیرون ملک کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ کراچی کے شہرصدر میں علاقائی دورہ کیا اور مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جنوری 2020ء کو ملیر کابینہ کراچی ایسٹ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ریجن اور زون علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جنوری 2020ء کو ہری پور کابینہ ہزارہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ علاقائی دورے کے نکات کو سمجھاتے ہوئے دو اسلامی بہنوں کی ڈویژن سطح پر تقرری بھی کی۔ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےان ذمہ دار اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مدنی کاموں میں عملی طور پرشرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت6جنوری2020ء کولانڈھی کورنگی کراچی ایسٹ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے، ماتحت کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ کارکردگی نمایاں ہونے پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت6 جنوری2020ء کو لیاقت آباد کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ نگرانِ کابینہ اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو ں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کی کارکردگی کو مضبوط کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت6 جنوری2020ء کو ڈرگ روڈ  کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ نگرانِ کابینہ اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو ں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے شعبے کو مزید مضبوط کرنے، مدنی انعامات کے بستے لگانے، ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی نمایاں کرنے اورمدنی انعامات اجتماع منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔