دعوت اسلامی کے تحت 26فروری 2020ءبروز   بدھ کوحیدرآباد زون جامشورو کابینہ ی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں علاقہ تا کابینہ،زون ذمہ داران،ریجن مشاورت اور پاک مشاورت ڈونیشن باکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز انہیں نئے مقامات پر اجتماع شروع کرنے، معلمات اور مبلغات بنانے، ڈونیشن باکس اور گھریلو صدقہ باکس رکھوانے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف طے کئے۔