دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 فروری 2020ء کو  جامعۃالمدینہ للبنات ڈیرہ غازی خان میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں طالبات اور معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نے’’تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے‘‘ موضوع پر نکات دئیے ۔اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے اورتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  14 فروری 2020ء کو جامعۃالمدینہ للبنات سکھرمیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام ہوا۔اس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے‘‘ موضوع پر نکات دئیے اس میں تقریباً تمام طالبات اور معلمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے اورتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15فروری 2020ء کو  جامعۃالمدینہ للبنات صابری کالونی اوکاڑہ میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام ہواجس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے‘‘ موضوع پر نکات دئیے۔ پریزینٹیشن میں تقریباً 162 سے زائدطالبات اور معلمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کی، مزید کئی طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار کیا۔ اس پریزینٹیشن کی کامیابی میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلس جامعۃالمدینہ کا بھر پور تعاون رہا،اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس پر اپنا کرم فرمائے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری2020ء بروز اتوارپیاڑ پور اور لکی مروت کابینہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون نگران ،زون مشاورت ،کابینہ نگران اور مشاورتوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکِات بیان کئے۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو اچھی کارکردگی پر تحائف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام  16 فروری2020ء بروز ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام  16 فروری2020ء بروز ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہو ا جس میں زون نگران ،زون مشاورت ،کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ”حکمت عملی “کے موضوع پر بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری2020ء بروز اتوار ایبٹ آباد حویلیاں میں ہزارہ زون  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں زون مشاورت،کابینہ نگران اور مشاورتوں نے شرکت کی۔ ہزارہ زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے اُن کی تربیت کی اور رمضان المبارک کے نکات بیان کرتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دِنوں ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقے جوناگڑھ کراچی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرابیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 16 فروری 2020ء کو بلدیہ کابینہ کی ڈویژن نیول میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن اور کابینہ مجلس رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں رمضان المبارک کے نِکات سمجھائےنیز ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی کارکردگی بڑھانے اور مجلس رابطہ کے تحت بھی مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر  اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 350اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اجتماع کے بعد نمازحاجات کے نوافل پڑھے گئے۔ آنے والی پریشان حال اسلامی بہنوں کے لئے رقت انگیز دعا مانگی گئی ۔اس کے بعد تعویذات عطاریہ کے بستے( اسٹال) بھی لگائے گئےجس پر اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” فیضان جمعہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بیرون ملک میں9لاکھ20ہزار526 اسلامی بہنوں نے رسالہ” فیضان جمعہ“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  14فروری 2020ءبروز جمعہ حیدرآباد ریجن کے رہائشی اجلاس کا آغاز ہوا جس میں پاکستان نگران ، عالمی سطح مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار ، پاک سطح چندہ بکس ذمہ دار ، پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اور پاک سطح مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے اپنے شعبے کے حوالے سے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔ اس اجلاس میں حیدرآباد ریجن کے شہر حیدرآباد ، نوابشاہ ، سکھر، ڈیرہ الہ یار ، کشمور ، لاڑکانہ سے آئی ہوئی ریجن تا کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔