دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21فروری 2020ء کو جامعۃالمدینہ للبنات پاک پورا سیالکوٹ میں”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہواجس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے لکھی جائے اس کے بارے میں نکات دئیے۔ پریزینٹیشن میں تقریباً324 طالبات، 11 معلمات اور 19 جامعات کی ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کثیرطالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا اور کئی طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 فروری 2020ءکو گوجرانوالہ میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گوجرانوالہ،  مدرسہ المدینہ گوجرانوالہ اور گوجرانوالہ کی تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے لکھی جائے اس کے بارے میں نکات دئیےنیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2020ء کو جوہرٹاؤن لاہور میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہو ا جس میں لاہور کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعہ کرنے کے فوائد اور مطالعہ کس انداز سے کیا جائے اس کے بارے میں بتایانیز ماہنامہ فیضان مدینہ کس انداز سے ہم گھر گھر پہنچا سکتے ہیں اس حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2020ءبروز بدھ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17فروری 2020ء بروز پیر کو شہداد پور کابینہ کے ڈویژن بِھٹ شاہ میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نواب شاہ زون نگران اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے نیز مدنی کام میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کے شیڈول پر ذمہ داراسلامی بہنوں سے کلام اور تربیت کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17فروری 2020ء کو خیبر کابینہ کے ڈویژن سلطان فراش کے علاقے گل محمد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17فروری 2020ء کو خیبر کابینہ کے ڈویژن سلطان فراش میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلا می کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد  گلفشاں کالونی ڈویژن کے علاقہ گلشن حیات میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی  خواتین شخصیات نے شرکت کی۔ مجلس بیرون ملک تجہیز و تکفین ذمہ دار نے مطالعہ کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور”ماہنامہ فیضان مدینہ“ بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس پر صاحبِ خانہ نے ہا تھوں ہاتھ 12 اور دیگر شخصیات نے بھی مختلف تعداد میں بکنگ کے لئے نام لکھوائے ۔ صلاۃ و سلام اور دعا پرا جتماع کا اختتام ہوا۔ شرکامیں مدنی تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر شخصیات نے تاثرات دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی کوششوں کو خوب سراہا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری 2020ء بروز پیر شریف پاکستان  مجلس مشاورت نگران نے کراچی میں کراچی ساؤتھ سینٹرل اور کراچی ایسٹ زون کی کابینہ تا زون مشاورتوں کے ساتھ اجلاس لیا جس میں ”حکمت عملی کیسے اپنائی جائے“ کے موضوع پر بیان ہوا ۔ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی درست اور بروقت جمع کروانےکا ذہن دیا اور کارکردگی شیڈول اور ماہانہ اجلاس پر کلام کیا ۔ مدنی مشورے میں نیو کابینہ نگران کی تقرری کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  17 فروری 2020ء کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دارا لسنہ فیصل آباد کا وزٹ کیا اور وہاں موجود کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا نیز کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اس کو پڑھنے اور بکنگ کرانے کا ذہن دیا۔

17 فروری2020ء کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد میں قائم مدرسۃالمدینہ للبنات وبالغات میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے پڑھنے کاذہن دیا نیز بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  17 فروری 2020ء کو جامعۃالمدینہ للبنات آفیسر کالونی فیصل آباد میں”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام ہوا۔اس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے‘‘ موضوع پر نکات دئیے جس میں تقریباً تمام طالبات اور معلمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے اورتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 فروری 2020ء کو اوکاڑہ میں پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کااجلاس ہوا جس میں پاکپتن،میاں چنوں،  چیچہ وطنی اور اوکاڑہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کو عام کرنے اور اسے گھر گھر پہنچانے اور پڑھنے کے اہداف لئے۔