دعوت اسلامی کے تحت 13 جنوری2020ء کو ہزارہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ ٹیلی فون مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن اور کابینہ نگران اسلامی  بہن شریک ہوئیں۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورماہانہ کارکردگی پر تقابل کرتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے اور شیڈول پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 12 جنوری2020ء کو  واہگہ ٹاؤن کے علاقہ فتح گڑھ لاہور میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنو ں کو نماز کی پابندی اور شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 11 جنوری 2020 ء کو  غازی روڈ کے جامعۃ المدینہ للبنات میں شمالی لاہور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے" یکساں تعلقات " کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید اچھے طریقے سے کرنے اور پچھلے ماہ کی کارکردگی پر تفہیم اور اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 12 جنوری 2020ء کو واہ کینٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  پاکستان نگران اسلامی بہن نے "یکساں تعلقات " کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی جبکہ مدنی کاموں کو بڑھانے، کارکردگی شیڈول جمع کروانے اور زون مشاورت و کابینہ نگران کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 12جنوری2020ء کو  میٹھادر کراچی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مڈل ایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور کے علاقے DHA میں روشن سوئیٹ والوں کے گھر ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری2020ء کو  شاہ کوٹ کے علاقے چٹی روڈ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر خواتین سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آبادکے علاقے جھنگ میں  رحمٰن میڈیکل اسٹور والوں کے گھر مدنی حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں کم و بیش تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سانگھڑ کے علاقے مٹھی کھوئی میں سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ اسکول کی ٹیچرز سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں   لاہور کے علاقے نادر آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 تاجر خواتین اور بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت16 جنوری 2020ء سے مدنی کام کورس شروع ہو گا جس میں صرف تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنیں  شرکت کر سکتی ہیں۔ اس کورس میں بالخصوص اسلامی بہنوں کےآٹھ مدنی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جاتی ہے۔

کورس میں داخلے کی خواہشمند اسلامی بہنیں نیچے دئیے گئے ای میل آئی ڈی یا نمبر پر رابطہ کریں۔


2 جنوری 2020ء سے پاکستان کے پانچ شہروں (حیدرآباد، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی،سیالکوٹ) کے دارالسنہ للبنات میں ”فیضان نماز کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش 131 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت پا رہی ہیں۔ اس کورس میں تجوید،فقہ کے ساتھ ساتھ نماز سے متعلق بہار شریعت سے مسائل، شجرۂ عطاریہ،مدنی انعامات اور سنتیں یاد کروانا،تلفظ کی درستی اور مدنی انعامات کی عملی مشق کروائی جارہی ہے ۔