دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 14 جنوری 2020ء بروز منگل ڈویژن ادریس گارڈن میں کابینہ ذمہ داران و زون مشاورتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی سینٹرل زون نگران نے کابینہ ذمہ داران و زون مشاورتوں نے شرکت کی ۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے اہداف بھی لئے گئے ،ہفتہ وار رسالہ کی تعداد بڑھانے اور دارالسنہ کے سلسلے میں کچھ نکات پیش کئے۔ اسلامی بہنوں نے" ہفتہ وار رسالہ" پڑھنے کی تعداد بڑھانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 14جنوری   2020ء بروز پیر میمن مسجد صدیق آباد فیڈرل بی ایریا کراچی کے قریب ایسٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں کابینہ ذمہ دا ر اسلامی بہنوں اور زون مشاورتوں نے شرکت کی۔ ایسٹ زون کی نگران اسلامی بہن نے دارالسنہ میں ہونے والے 12 دن کے رہائشی کورسز کی افادیت بیان کی، داخلوں کے سلسلے میں نکات پیش کئے اور اسلامی بہنوں کو" ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اورپڑھانے کے اہداف دئیے ۔


پچھلے دنوں مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت تمام اسلامی بہنوں بالخصوص 13 تا 19 سال کی بچیوں کے لئے سات دن پر مشتمل کورس فیضان ایمانیات کا انعقاد کیا گیا۔ اس کورس میں  عقائدِ اہلِ سنت اور پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات،صحابہ کرام علیہم الرضوان کے عشق رسول پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات اور نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔یہ کورس 29جامعات المدینہ للبنات، 38مدراس المدینہ للبنات جبکہ دیگر 307 مقامات پر منعقد ہوا جس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 5ہزار 353رہی۔

کورس میں شریک 1166 اسلامی بہنوں نے جامعۃالمدینہ کے تحت "فیضان شریعت کورس" میں داخلہ لینے،3474 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، 3164 اسلامی بہنوں نے ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے، 3550 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کی نیت کی۔


10 جنوری  2020بروز جمعہ لاہور جنوبی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ داران سے کابینہ کے اہداف لئےگئے اور ساتھ ساتھ ڈویژن سطح تک ریکارڈ فائل کی تیاری کے اہداف بھی لیے گئے۔اس مدنی مشورے کی برکت سے جوہرٹاؤن لاہور میں جہاں ایک عرصے سے تقر ریاں نا مکمل تھیں وہاں نہ صرف کابینہ سطح پر تقرریاں کی گئیں بلکہ ذمہ داران کو مزید اپنی مشاورتیں مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئے گئے۔


12 جنوری بروز اتوار چشتیاں کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران مجلس شارٹ کورسز نے شرکت کی۔ بہاولپور زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو  ذمہ داراؤں کی تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ ماہ کے اہداف دیئے۔


الحمد للہ عزوجل ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ "تانبے کے ناخن" پڑھنے،سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ" تانبے کے ناخن " پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی 6 لاکھ 19ہزار4سو88 رہی۔


11 جنوری 2020ءکو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت کورنگی کابینہ کراچی ایسٹ زون میں ڈویژن مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں  کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی کے لئے نکات فراہم کئے۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت11جنوری2020ء کو لانڈھی کورنگی کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تمام کارکردگی فارمز سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت12 جنوری2020ء کو راولپنڈی اسلام آباد زون میں راولپنڈی سٹی کابینہ کی تمام شعبہ جات  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی اسلام آباد زون نگران اسلامی بہن اور کابینہ کی تمام شعبہ جات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول چیک اورجمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔ تمام مشاورت ذمہ دار نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت12جنوری 2020ء بروز اتوار جامعۃالمدینہ للبنات G-7 میں اسلام آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون سطح کی علاقائی دورہ اور مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اور ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں علاقائی دورہ اور مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنے شعبوں کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی  کے تحت 11 جنوری 2020 بروز ہفتہ واہ کینٹ زون کی واہ بستی ڈویژن میں ایک نئے مقام پرسنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں ڈویژن مشا ورت ذمہ دار، ڈویژن نیکی کی دعوت ذمہ دار، علاقہ مشاورت ذمہ دار،علاقہ مشاورت ذمہ دار اورحلقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت12جنوری2020ء کو گجرات کابینہ اسلام نگر میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم و رابطہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اختتام میں پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔