دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 مارچ 2020ء بروزجمعرات راولپنڈی  کینٹ کابینہ کے علاقے مصریال روڈ آفیسر کالونی میں شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” فکرِ آخرت “ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 مارچ  2020ء کو عطاری کابینہ ذیلی حلقہ فیضانِ بخاری کراچی میں قائم (Bellevue Towers) میں دعائے شفا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سینٹرل ریجن افریقہ کی نگران عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 مارچ 2020ء بروز بدھ لاہور ریجن میں کثیر مقامات پر کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا جبک ہ اسلامی بہنوں کو کثیر اوراد و وظائف بتائے گئے اور ”اَلْحَکِیْمُ “کا ورد بھی کروایا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 مارچ 2020ء بروز بدھ لاہور کے علاقے شاہ پور کانجرہ ملتان روڈ لاہور میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں میں تقسیمِ رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 مارچ 2020ء بروز بدھ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آٹھ مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے بھرپور ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 مارچ 2020ء بروز بدھ راولپنڈی شہر کے علاقہ آفیسر کالونی کے ذیلی حلقے ابو بکر اسٹریٹ میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” مرضِ گناہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آٹھ مدنی کاموں میں شرکت کرنے، مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور پڑھانے نیز ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18  مارچ 2020ء بروز بدھ کو کھارادار کراچی میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 مارچ  2020ء کو اسلام آباد زون کی کہوٹہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون مشاورت مجلس برائے علاقائی دورہ و کہوٹہ کابینہ نگران نے دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ شرکت کی۔اجلاس میں تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے گئے نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری اور ترقی کے لئےاسلامی بہنوں کو اہداف دئیے گئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی تقریبًا 9 لاکھ 6 ہزار727 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6مارچ2020ء بروز جمعہ کراچی کے علاقے صدر لائٹ ہاؤس میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ افغانستان ریجن کی نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مرحومین کے ایصال ثواب کے لئےڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 13 مارچ 2020ءبروز جمعۃالمبارک جنوبی لاہور زون نگران  نے جوہر ٹاؤن کابینہ کا اجلاس لیاجس میں زون مشاورت،کابینہ نگران اور مشاورتیں،ڈویژن نگران اور مشاورتیں اور علاقہ نگران نے شرکت کی۔ زون نگران نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان تربیتی بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو 8 مدنی کاموں کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کی بھی نیتیں کروائی۔


 13 مارچ 2020ء کو ڈیفنس فیز 08 میں کراچی ریجن نگران نے شخصیات کے گھر ہونے والے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے”سفر معراج“ کے حوالے سےبیان کرتے ہوئے سفر معراج کا تحفہ ” نماز“ کی اہمیت واضح کی اور شرکا اسلامی بہنوں کو نمازکی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز ذمہ دار اسلامی بہن نے اہل خانہ پر بھی انفرادی کوشش کرتے ہوئے اہل خانہ کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور گھردرس کا اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی۔