مجلس شارٹ کورسز اور شعبہ تعلیم کے
زیر اہتمام لاہور ریجن میں مختلف کورسز کا
انعقاد

ملکی صورتحال میں تعلیمی اداروں اور دیگر
کاروباری مراکز میں تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہنمائی امت اور اشاعت علم دین
کے تحت لاہور ریجن میں مجلس شارٹ کورسز اور شعبہ تعلیم ذمہ دار لاہور ریجن کی مشترکہ کوششوں سے شعبہ تعلیم سے وابستہ
ٹیچنگ،ایڈمن، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کے درمیان مختلف شارٹ کورسز کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
اپنی نماز درست کیجئے کورس میں 67 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کورس
میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیضان ایمانیات کورس میں35 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
واقعہ معراج کورس میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
رمضان کیسے گزاریں کورس میں57 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
فیضان تجوید کورس میں 70 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
جبکہ مزید کورسز کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و
بیش 241 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کا پاکستان
نگران اور جامعۃ المدینہ للبنات ذمہ دار کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 اپریل2020ء بروز جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
کا پاکستان نگران اسلامی بہن اور جامعۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عشر کے لئے جو ٹیلی تھون کیا جارہا ہے اس کے لئے متعلقہ سابقہ ٹیلی تھون کے نکات میں
تبدیلی کی گئی اور زیادہ سے زیادہ عشر کے لئے ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا
چند اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 اپریل2020ء بروز جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
کا ریجن نگران اسلامی بہنیں، شارٹ کورسز
ذمہ داراسلامی بہن عالمی سطح اورپاکستان
نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ
اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کا جائزہ
لیتےہوئے تربیت کی اور’’ فیضانِ
تلاوتِ قراٰن کورس‘‘کے نکات پر
کلام کیا نیز لاک ڈاؤن کے ایام میں اس
کورس کے کرنے کے طریقۂ کار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
مارچ2020ء میں اسلامی بہنوں کےہونے والے آٹھ مدنی کاموں کا اجمالی جائزہ

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی
بہنوں کے مارچ 2020 کے مدنی کاموں کی چند
جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:
اس ماہ
انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد2ہزار772
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد25ہزار9
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد 27ہزار35
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 838
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی
تعداد8ہزار194
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 3ہزار125
شرکاء کی تعداد 98ہزار627
ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد )9ہزار569
تعداد ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ 353
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے
والیوں کی تعداد5ہزار933
مارچ2020ء میں پاکستان بھر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں کا اجمالی جائزہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ2020ء میں پاکستان بھر میں مختلف مدنی کاموں کا سلسہ ہوا جن کااجمالی جائزہ درج ذیل ہے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد4ہزار194
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد58ہزار315
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد75ہزار356
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 33ہزار28
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی
تعداد40ہزار449
ہفتہ وار سنتوں بھرے کی تعداد اجتماع 8ہزار57
ہفتہ وار سنتوں بھرے میں شرکت کرنے والیوں کی
تعداد 2لاکھ31ہزار210
ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) 16ہزار642
تعداد ماہانہ مدنی حلقہ78
ماہانہ
تربیتی حلقے تعداد شرکاء 2ہزار279
سیالکوٹ زون کی چند شعبہ جات کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام06اپریل2020ء بروز پیراسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سیالکوٹ زون کی چند شعبہ جات کی زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس لیا جس میں شعبہ مالیات، ڈونیشن بکس، مجلس شارٹ کورسز،
مجلس مکتبۃ المدینہ اور مجلس تجہیزو تکفین کی زون سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن کی صورت حال کے پیش نظر فون کے ذریعے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ رابطے مضبوط رکھنے
اور وقت پر کار کردگی جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ ڈونیشن کا ذاتی ہدف مکمل کرنے کی
ترغیب دلائی اور اپنے اپنے شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن بھی
دیا۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کا فارایسٹ
ریجن نگران کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام03اپریل2020ء بروز
جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا
فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن کے
ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
ہانگ کانگ میں مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش
بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اشکوں کی برسات“ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پاکستان کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں
کااجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس
رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک ذمہ داراسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انکی تربیت کی اور ان دنوں شخصیات کو مدنی
کاموں سے وابستہ رکھنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے
اور بہتری لانے کے متعلق تبادلہ خیال کیا
گیا۔
کراچی ریجن کی ساؤتھ زون بلدیہ کابینہ
میں کر ونا وائرس کے متاثرین کی امداد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام31مارچ2020ء کو متاثرین
اور ضرورت مند اسلامی بہنوں کی امداد کیلئے
اسلامی بہنوں سے رابطے کئے گئےاور بلدیہ کابینہ میں کرونا وائرس سے متاثرین اسلامی
بہنوں کی امداد کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً80 اسلامی بہنوں کی امداد کی گئی۔اسلامی
بہنیں بہت خوش ہوئیں اور اس احسن طریقے سے مدد کو بہت سراہا۔
عالمی دفاتر کی اسلامی بہنوں و ریجن
نگران اسلامی بہنوں بذریعہ اسکائپ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02 اپریل2020ء کوعالمی
دفاتر کی اسلامی بہنوں و ریجن نگران اسلامی
بہنوں بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عالمی دفاتر کے
ذریعے کارکردگیاں تیار کرنے،میلز کے رپلائی،
اہداف کا فالو اپ اور تمام کارکردگیاں کا ریکارڈ رکھنے کا ذہن دیا۔
کراچی میں واقع صدر کابینہ میں کر ونا وائرس کے متاثرین کی امدادکا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام31مارچ2020ء کومتاثرین
اور ضرورت مندوں کی امداد کیلئے دعوت
اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے تعاون
سے متاثرین اور ضرورت مندوں سے رابطے کا سلسلہ ہوا اور صدر کابینہ میں تقریباً80
گھروں میں نقد رقوم تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر متاثرین اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی
سے بھر پور محبت کا اظہار کیا اور اور دعوت اسلامی کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو دعائیں
بھی دیں۔