دعوت اسلامی کے تحت 20  جنوری کو گوجرانوالہ زون کا ماہانہ اجلاس زون نگران نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لیا جس میں زون مشاور ت اور کابینہ نگران نے شرکت فرمائی۔ اجلاس میں ترغیبی بیان کے بعد مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات عطا فرمائے گئے اورنئے اہداف بھی عطافرمائے گئے۔


20 جنوری 2020ء بروز پیر شریف  پشاور زون نگران کی والدہ کا انتقال لاہور میں ہوا تھا 22 جنوری کو زون نگران سے انکی والدہ کی تعزیت کےلئے لاہور ریجن نگران،لاہور زون نگران اور میاں میر کابینہ نگران نے گھر کی اسلامی بہنوں کو صبر کے حوالے سے نکات عطا فرمائے اور ایصال ثواب کی ترکیب بنائی گئی۔


دعوت اسلامی  کے تحت 22 جنوری2020ء بروز بدھ لاہور مغلپورہ کے علاقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی، اس موقع پرلاہور ریجن نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔


 20جنوری2020ء بروز پیر شریف راولپنڈی سٹی کابینہ کے شخصیات کے علاقے سکیم 7 میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت محفل نعت کا اہتمام ہوا جس میں شخصیات سمیت علاقے کی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت فرمائی مبلغہ کے ترغیب پر تقریباً 10 سے زائد اسلامی بہنوں نے بالغہ کلاس میں شرکت کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


22 جنوری2020ء بروز بدھ ڈیفنس فیز 04 میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔ اجتماع میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی ریجن نگران نے اسلامی بہن نے ریاکاری کی مذمت اور اخلاص کی اہمیت سے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضانِ زکوٰۃ  شارٹ کورس کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ نیز کتاب ”فیضانِ نماز “تحفے میں پیش کی گئی اور اس سے گھر درس دینے کی ترغیب دلائی گئی۔


عالمی مجلس مشاورت نگران کا سمندر ی کابینہ میں 22جنوری2020ء  بروز بدھ زم زم میرج ہال والوں کے ہاں مدنی حلقے کی ترکیب ہوئی جس میں مختلف شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ زم زم میرج ہال میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کے باقاعدہ آغاز کے لیے اہل خانہ نے نیت پیش کی ۔


عالمی مجلس مشاورت نگران کا سمندر ی کابینہ میں بروز بدھ مورخہ 22جنوری2020ء بروز بدھ شعبہ تعلیم کے تحت مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں کالج اور یونیورسٹی کی طالبات اور پروفیسر اسلامی بہنوں نے  شرکت کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت نگران نے بیان کرتے ہوئےمدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نےدعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مدنی چینل کو عام کرنے کی بھی نیتیں پیش کی۔


18 جنوری2020ء بروز ہفتہ   کو مجلس رابطہ کے تحت کراچی میں ریجن اور ساؤتھ زون مجلس رابطہ ذمہ دار نے کراچی ساؤتھ وومن تھانے میں لیڈی انویسٹی گیشن آفیسر سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اورنیکی کی دعوت پیش کی۔ لیڈی آفیسر نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔


18 جنوری2020ء بروز ہفتہ   کو مجلس رابطہ کے تحت کراچی میں ریجن اور ساؤتھ زون مجلس رابطہ ذمہ دار نے کراچی ”نانک واڑہ سٹی کورٹ لیڈیز بار مینیجمنٹ“ کی پوسٹ لیڈی سے ملاقات کی۔ مجلس رابطہ ذمہ دار نے انھیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی اوردعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہ کیا۔


18 جنوری 2020ء بروز ہفتہ مجلس رابطہ کے تحت کراچی  نانک واڑہ سٹی کورٹ میں درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 25 لیڈی وکلا نے شرکت کی۔ اجتماع میں ریجن مشاورت مجلس رابطہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں شریک وکلا نے اچھے تاثرات پیش کئے۔


13جنوری2020ءریجن ڈونیشن بکس ذمہ دار کی زینت ہاسپٹل وہاڑی کی لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی ترکیب بنی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کی اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پیش کیا۔شخصیت نے 5000 روپے عطیہ دعوتِ اسلامی کو دیئے۔


21 جنوری2020ء بروز منگل نوابشاہ زون کے  اجلاس کا سلسلہ ہوا ۔ اجلاس میں ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔ مدنی مشورے میں مکتبہ المدینہ کے بستےلگانے ، تقسیمِ رسائل کے لئے کوششیں کرنے اور مدنی کام کو بڑھانے کی بھی نیتیں کی گئیں نیزریجن کے ماہانہ اجلاس میں شرکت رہی اور شعبے کے حوالےسے مسائل پر کلام ہوا اورزون نگران سےاہداف لئے گئے۔