16 اپریل بروز جمعرات  پاکستان کے شہر ملتان اور اسلام آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کا عالمی مشاورت مدنی انعامات اور شعبہ مدنی مذاکرہ ذمہ داران نے بذریعہ اسکائپ ریجن و زون شعبہ ذمہ داران کامدنی مشورہ لیا۔ ابتدًا نیتوں کے بعد شوریٰ کے مدنی مشوروں کے مدنی پھول پیش کیے گئے۔ ذمہ داران کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سننےوالیاں بنایا جائے تاکہ ہماری ہر ذمہ دار امیر اہل سنّت کے فیضان سے تر بیت یافتہ بنیں۔ لاک ڈاؤن ملکی حالات کے پیشِ نظر مدنی انعامات ایپلیکیشن زیادہ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کروائی جائے، ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی فرمایا۔