دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری بروز ہفتہ  داتا صاحب کابینہ کےجامعۃ المدینہ گنج بخش میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون سطح مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ تا ڈویژن سطح کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا ۔اجلاس میں اہم نکات بیان کئے گئے اورہاتھوں ہاتھ ڈویژن سطح پر مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر کیا گیا نیز کارکردگی فارم سمجھائے گئے۔


20جنوری2020ء بروز پیرکو سیالکوٹ شہر کی کابینہ گجرات کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں شعبہ تعلیم ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بحریہ فانڈیشن اسکول سسٹم کی پرنسپل سے  ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےان مدنی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بہت سراہا اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔


19جنوری2020 برواز اتوار کو راولپنڈی کے علاقہ شکریال میں کفن دفن اجتماع ہوا ۔جس  میں کم و بیش 166 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی (رکن عالمی مجلس مشاورت)نے مکتبہ المدینہ کی مطبوعہ کتاب”تجہیزو تکفین کا طریقہ“ سے سنت کے مطابق غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اس شعبے کے لئے اپنے نام پیش کئےاور اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں ان کا کہنا تھا اس اجتماع میں شرکت سے انہیں بہت سیکھنےکو ملا ہے۔


دعوت اسلامی کے تحت 20 جنوری کو شمالی لاہور زون نگران اور زون مشاورت نے  ڈیفنس کابینہ کا اجلاس لیا۔مدنی کاموں میں مزید ترقی کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے گئےاور مدنی کاموں سے متعلق اسلامی بہنوں کو اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 19 جنوری کو  لاہور میں مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت کورس کے لئے تشریف لائی ہوئیں گلگت بلتستان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں میں لاہور ریجن نگران نے ترغیبی بیان کیا۔ بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا گیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے نیتیں اور اہداف لئے گئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 20جنوری 2020ءبروز پیر حیدرآبادکابینہ کی  ڈویژن لطیف آباد نمبر 8 میں ماہانہ مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔ مدنی حلقے میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے موضوع پر بیان ہوا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں لی گئیں نیز آخر میں ملاقات وانفرادی کوشش کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے تحت 17جنوری 2020ءبروز جمعۃالمبارک  صاحبزادی عطارسلمھاالغفارنے حیدرآباد زون کی ڈویژن نگران تا کابینہ و زون مشاورت کے تربیتی اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوا لے سے نکات عطا فرمائے نیز ذمہ داران سے پوش ایریوں میں اجتماع شروع کرنے کےاہداف لیے گئےاور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اچھی اچھی نیتوں پر ت تحائف بھی پیش کیے گئے ۔


19 جنوری 2020ء بروز اتوار  تھانہ بولا خان کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا گڈاپ زون نگران نےاجلاس لیا جس میں علاقہ تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلاس میں اسلامی بہنوں کو نئی جگہ پر مدنی کام شروع کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی کو بڑھانےاور آٹھ مدنی کام کو مضبوط کرنے اور بڑھانے کی نیت پیش کی۔ اجلاس کے اختتام پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کےلئے مدنی تحائف بھی پیش کئے گئے۔


20 جنوری 2020ء بروز پیر فیصل آباد  شہر میں فیصل آباد کابینہ کی ذیلی تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان عالمی مجلس مشاورت نگران اور پاکستان مجلس مشاورت نگران نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں کارکردگی شیڈول جمع کروانے ، ماہانہ کارکردگی فارم پر کارکردگی دینے ، درس و بیان کے مدنی حلقے لگانے اور ماہانہ اجلاس وقت پر لینے سے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی نیز مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اہداف بھی طے کئے۔


20 جنوری 2020ء بروز پیر فیصل آباد  شہر کے دارالسنہ میں ادارتی شعبہ جات (جامعۃ المدینہ للبنات ، مدرستہ المدینہ للبنات، دارالسنہ للبنات اور مدرستہ المدینہ آن لائن) سے وابستہ اسلامی بہنوں کے درمیان عالمی مجلس مشاورت نگران نے” ایک استاد / ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے“ کے موضوع پر تربیتی بیان فرماتے ہوئے احساس ذمہ داری، اعتدال پسندی اور باطنی امراض سے بچنے کے طریقے اور طالبات کی تربیت سے متعلق رہنمائی کی۔ اس موقع پراسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات شروع کروانے ، شارٹ کورسز کروانے اور 26 دن کا غیر رہائشی مدنی قاعدہ کورس کے لیئے معلمہ اور مدرسہ دینے کے لیئے اہداف لیئے۔


20 جنوری 2020ء بروز پیر فیصل آباد  شہر میں دارالسنہ کے مدنی عملے کی دو دن کی تربیتی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران ، لاہور ، فیصل ، ملتان اور اوکاڑہ زون کی دارالسنہ کے مدنی عملے نے شرکت کی ۔تربیتی نشست میں عالمی مجلس مشاورت نگران اور پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دارالسنہ للبنات کے مدنی عملے کی تربیت کی ۔


13جنوری بروز پیر شریف دعوتِ اسلامی کے تحت پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں کراچی ایسٹ اور کراچی ویسٹ کی کابینہ ذمہ داران اور کراچی ویسٹ کی زون ذمہ دار نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃالمدینہ و تقسیم رسائل کے متعلق رہنمائی کی گئی، شعبے کے مدنی کاموں کو مزید احسن انداز سے کرنے کیلئے تربیت کی گئی اورتقرریاں مکمل کرنے کیلئے اہداف بھی دیئے گئے۔