اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ للبنات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، آن لائن کورسز میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔