دعوت اسلامی کے زیر اہتمام30 مارچ 2020ء کو کراچی ریجن ایسٹ زون محمو دآباد میں کرو نا متاثرین کو رقم تقسیم کی گئی جن کو یہ رقم ملی انہوں نے دعوت اسلامی کے  اس اقدام کو بہت سراہا اور خوشی کا اظہار کیا،سب نے دعائیں دیں اور دعوت اسلا می کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت پر یشان تھیں اس پر یشانی میں دعوت اسلامی نے ہماری مالی مدد کی۔اللہ پاک دعوت اسلامی والو ں کو اس کا اجر دے ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”دعا مانگنے کے 34 آداب“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش5 لاکھ22 ہزار117اسلامی بہنوں نے رسالہ ”دعا مانگنے کے 34 آداب“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام27 مارچ2020ء  بروز جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا آفس ذمہ دار اسلامی بہن کےہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول کے نظام کو مضبوط کرنے اور اس کے طریقۂ کارکو واضح کرنے سےمتعلق بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26 مارچ2020ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا جامعۃ المدینہ للبنات ذمہ داراسلامی بہن (عالمی سطح)، مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ داراسلامی بہن (عالمی سطح) اورکراچی ریجن و پاکستان ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس متاثرین سے متعلق غریب طالبات کی مدد کرنا، لسٹیں مرتب کرنا اور جلد مدد کی ترکیب پر مدنی پھول طے پائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26 مارچ2020ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا پاکستان نگران اسلامی بہن اور آفس ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز کرونا وائرس متاثرین سے متعلق  مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں سے ڈونیشن لینےاور امداد کرنے سے متعلق مدنی پھول طے پائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26مارچ2020ء بروز جمعرات راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا  تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ کرونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے حوالے سے مختلف امور پر کلام کیا اور ان سے مشاورت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22مارچ2020ء بروز اتوار عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا DHAکی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے  کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے مبلغات کو معین کرنے نیز بہتر کارکردگی والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر بات چیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 مارچ  2020ءبروز جمعہ گوجرانوالہ زون کی وزیر آباد کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ا اجلاس میں شامل اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کا موں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے نیز مضان ڈونیشن کے حوالے سے زیاد سے زیادہ کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساہیوال زون کی سمندری کابینہ سماجی شخصیت طاہر پسوال کے گھر ان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے  محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ خانہ کے عزیز و اقرباء سمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سمندری کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن کے بیان سے متاثر ہوکر محفلِ نعت میں شریک ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کر لیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 مارچ  2020ءبروز جمعہ گوجرانوالہ زون کی وزیر آباد کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ا اجلاس میں شامل اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کا موں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے نیز مضان ڈونیشن کے حوالے سے زیاد سے زیادہ کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی کے ایک ذیلی حلقے میں دعائےشفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روحانی علاج کے پمفلٹ بھی دئیے گئے اور اجتماعی دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جنت کا انوکھا درخت “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش7 لاکھ75 ہزار986 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” جنت کا انوکھا درخت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔