19 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
سیالکوٹ زون کی چند شعبہ جات کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس
Sat, 11 Apr , 2020
5 years ago
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام06اپریل2020ء بروز پیراسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سیالکوٹ زون کی چند شعبہ جات کی زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس لیا جس میں شعبہ مالیات، ڈونیشن بکس، مجلس شارٹ کورسز،
مجلس مکتبۃ المدینہ اور مجلس تجہیزو تکفین کی زون سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن کی صورت حال کے پیش نظر فون کے ذریعے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ رابطے مضبوط رکھنے
اور وقت پر کار کردگی جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ ڈونیشن کا ذاتی ہدف مکمل کرنے کی
ترغیب دلائی اور اپنے اپنے شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن بھی
دیا۔