مجلس شارٹ کورسز اور شعبہ تعلیم کے
زیر اہتمام لاہور ریجن میں مختلف کورسز کا
انعقاد
ملکی صورتحال میں تعلیمی اداروں اور دیگر
کاروباری مراکز میں تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہنمائی امت اور اشاعت علم دین
کے تحت لاہور ریجن میں مجلس شارٹ کورسز اور شعبہ تعلیم ذمہ دار لاہور ریجن کی مشترکہ کوششوں سے شعبہ تعلیم سے وابستہ
ٹیچنگ،ایڈمن، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کے درمیان مختلف شارٹ کورسز کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
اپنی نماز درست کیجئے کورس میں 67 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کورس
میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیضان ایمانیات کورس میں35 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
واقعہ معراج کورس میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
رمضان کیسے گزاریں کورس میں57 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
فیضان تجوید کورس میں 70 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
جبکہ مزید کورسز کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و
بیش 241 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔