دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 مارچ 2020ء بروز بدھ لاہور کے علاقے شاہ پور کانجرہ ملتان روڈ لاہور میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں میں تقسیمِ رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔