دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کے تحت 29فروری 2020ء بروز ہفتہ کو ڈیرہ الٰہ یار زون سبی کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ٹیچرز،لیکچرار اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، اپنے اسکولز میں درس کے حلقے اور مدرستہ المدینہ بالغات لگوانے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔