
دعوت ِ اسلامی کے تحت 13 فروری 2020ء کو سی ویو کراچی میں ایک شخصیت کے گھر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13فروری 2020ء بروز جمعرات ٹنڈو آدم کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہو اجس میں کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن
مشاورتوں نے شرکت کی۔ زون نگران نے تربیتی بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ اور نئی تقرری کے اہداف دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13فروری 2020ء حیدرآباد
شہر کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں شخصیات کے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
شخصیات خواتین سمیت ریجن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران
اسلامی بہن نے” علم دین کے فضائل“ پر
سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
گلشن اقبال میں قائم دارالسنہ
للبنات میں اسپیشل اسلامی بہن کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں گلشن اقبال میں قائم دارالسنہ للبنات
میں اسپیشل اسلامی بہن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت
کی نیز اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام12 فروری 2020ء بروز
بدھ صادق آباد کابینہ کی ڈویژن لکڑ منڈی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس
میں اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اور احساس ذمہ داری سے متعلق نکات دئیے گئے۔ حلقے کی مدنی
عطیات کی کارکردگی مضبوط ہونے پر حوصلہ افزائی ، علاقائی
دورہ اور رسالہ کارکردگی بہتر بنانے کا ذہن دیاگیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی
بکنگ کا ذہن دیا گیا جس پر متعدداسلامی بہنوں نے بکنگ کی نیت پیش کی۔
کراچی کیماڑی کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 12 فروری 2020ء بروز بدھ کو کراچی کیماڑی میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس اجتماعِ پاک
میں صاحبزادیِ عطار سلّمَھَا الغفار اور نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے بھی شرکت کی۔ اجتماع ِ پاک میں سنّتوں بھرے بیان کا
سلسلہ ہوا ۔ اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلّمَھَا الغفار اور نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو انفرادی
کوشش کے ذریعے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔
لاہور کے علاقے ننکانہ اور ڈیفنس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12 فروری2020ء کو لاہور
کے علاقے ننکانہ اور ڈیفنس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے
شرکت کرنےاور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12 فروری2020ء کو میاں
میر کالونی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی
بھرپور ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک کے بعد
ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12فروری بروز بدھ لاہور ازمیر ٹاؤن میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ
کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ہاتھوں ہاتھ سات اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی بکنگ بھی کروائی۔
خیبر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا سلطان فراش گوٹھ میں ماہانہ اجلاس

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 11فروری 2020ء کو نواب شاہ زون اطراف خیبر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
سلطان فراش گوٹھ میں ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ
سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون
نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں
کے آٹھ مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 فروری 2020ء کو
کلفٹن کابینہ کے ڈویژن کلفٹن میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون نگران اور کابینہ نگران نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجا ئزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی ۔ زون نگران کی انفرادی کوشش سے ایک اسلامی بہن نے
اپنا گھر ہفتہ وار سنّتوں بھرااجتماع کے لئے
پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 فروری2020ء کو کھارادر کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت مڈل ایسٹ نگران اسلامی
بہن نے شرکت کی ۔ علاقائی دورے میں کم و بیش
ایک گھنٹہ 12 منٹ طریقہ کار کے مطابق گھرگھرجاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت پیش کی گئی
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔