26 فروری 2020ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کلفٹن کابینہ کالاپل  میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ” خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہکی سیرت مبارکہ پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 26فروری 2020ءبروز   بدھ کوحیدرآباد زون جامشورو کابینہ ی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں علاقہ تا کابینہ،زون ذمہ داران،ریجن مشاورت اور پاک مشاورت ڈونیشن باکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز انہیں نئے مقامات پر اجتماع شروع کرنے، معلمات اور مبلغات بنانے، ڈونیشن باکس اور گھریلو صدقہ باکس رکھوانے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26فروری 2020ءبروز   بدھ کو ڈیرہ الٰہ یار زون میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین سمیت ایک اسکول کے پورے اسٹاف نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام26 فروری 2020ء کو کینٹ سٹی کابینہ راولپنڈی    میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مطالعے کے فوائد کے بارے میں نکات پیش کئے اور اس بات کی ترغیب دلائی کہ وہ ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھیں، اس کی بکنگ کرائیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام26فروری2020ء کو  راولپنڈی کینٹ سٹی کابینہ تا حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعے کے فوائد اور اور بزرگانِ دین کے مطالعے کےانداز کے بارے میں بیان کیا نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھنے اور بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ہا تھو ں ہاتھ 11 اسلامی بہنوں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بکنگ کروائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت دارالسنہ للبنات گلشن اقبال میں 23 فروری 2020ء کو فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا۔ اس کورس میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور  کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز، وضو، غسل کی درستگی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری شرعی اور فقہی مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


25فروری 2020ءبروز  منگل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نواب شاہ میں قائم منتہی اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرل سوسائٹی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25فروری 2020ءبروز  منگل نواب شاہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں نواب شاہ کابینہ،شہدادپور کابینہ،ٹنڈو آدم کابینہ ،خیر پور کابینہ اور سنجھورو کابینہ کی کابینہ تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور شارٹ کورسز منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20،22اور24 فروری 2020ءکو نواب شاہ زون میں تین دن پر مشتمل آٹھ مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلے دن 544،دوسرےدن488اورتیسرے دن 457کی تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ نے بذریعۂ انٹرنیٹ آٹھ مدنی کاموں کے حوالے سے بہت آسان انداز میں راہنمائی کی اور اسلامی بہنوں کومدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25فروری 2020ء کو مدرسۃالمدینہ للبنات صابرة النور راولپنڈی  میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی ناظمات اور طالبات نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کئے اور طالبات ومعلمات کو ترغیب دلائی کہ وہ ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھیں، اس کی بکنگ کرائیں اور اس کے تحریری مقابلے میں حصہ لیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام25فروری 2020ء کو  راولپنڈی کی زون تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مطالعے کے فوائد اور بزرگان دین کے ذوق مطالعہ پر بیان کیا نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھنے، اس کی بکنگ کروانے اور اسلامی بہنوں کے گھروں تک پہنچانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام25 فروری 2020 ء کو اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات گلشن عطار میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں کم و بیش 101 طالبات سمیت جامعات کی ناظمات اور رکن کابینہ اسلامی بہن نے شرکت کی۔ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کئے اور طالبات ومعلمات کو ترغیب دلائی کہ وہ ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھیں، اس کی بکنگ کرائیں اور اس کے تحریری مقابلے میں حصہ لیں۔ اس موقع پر تمام ناظمات، معلمات اور کئی طالبات نے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں تمام ناظمات و طالبات اور معلمات نے مکتبۃ المدینہ کے اسٹال سےماہنامہ فیضان مدینہ حاصل کئے جن کی تعداد211 رہی۔