دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 فروری 2020ء کو  جامعۃ المدینہ فیضان مشکل کشا چھاچھی محلہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے مدنی عملے، طالبات اور تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے لکھی جائے اس کے بارے میں نکات دئیےنیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر 79 کی تعداد میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال سے ماہنامہ فیضان مدینہ فروخت ہوئے ۔