دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام26 فروری 2020ء کو کینٹ سٹی کابینہ راولپنڈی    میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مطالعے کے فوائد کے بارے میں نکات پیش کئے اور اس بات کی ترغیب دلائی کہ وہ ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھیں، اس کی بکنگ کرائیں ۔