دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام25 فروری 2020 ء کو اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات گلشن عطار میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیر کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں کم و بیش 101 طالبات سمیت جامعات کی ناظمات اور رکن کابینہ اسلامی بہن نے شرکت کی۔ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تحریر کیسے کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کئے اور طالبات ومعلمات کو ترغیب دلائی کہ وہ ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھیں، اس کی بکنگ کرائیں اور اس کے تحریری مقابلے میں حصہ لیں۔ اس موقع پر تمام ناظمات، معلمات اور کئی طالبات نے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں تمام ناظمات و طالبات اور معلمات نے مکتبۃ المدینہ کے اسٹال سےماہنامہ فیضان مدینہ حاصل کئے جن کی تعداد211 رہی۔