کراچی، 1 اپریل 2026ء:

کراچی سٹی کے علاقے DHA کی اسلامی بہنوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 1 اپریل 2026ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

تلاوتِ قرآن و نعت شریف سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”صبح کس حال میں کی؟“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے اللہ کے پسندیدہ بندوں کی نشانیوں کو بیان کیا اور اپنے حالات پر غور کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنے بیان کے دوران اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی کہ صبح کا وقت اللہ پاک کا شکر ادا کرنے اور اپنے دن کو نیک اعمال میں گزارنے کے لئے بہترین موقع ہے ۔

بعدِاجتماع ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنا٭ درسِ قرآن کے لئے زیادہ وقت دینا٭آئندہ درسِ قرآن کی قبل از وقت تشہیر کرنا ٭تشہیر کے دیگر مؤثر ذرائع استعمال کرنا٭ یوتھ کو دینی ماحول سے وابستہ کرنا۔