کراچی، 3 اپریل 2026ء:

کراچی سٹی اسلامیہ کالج فیضانِ صحابیات میں بلوچستان کی اسلامی بہنوں کے لئے 2 دن کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس کا مقصد دینی خدمات، تنظیمی امور اور دینی کاموں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی تربیت کرنا تھا۔

معلومات کے مطابق 3 اپریل 2026ء کو دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کی موجودگی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی سرگرمیوں کی ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں سے مختلف موضوعات زیرِ بحث رہے جبکہ اس پریزنٹیشن کے ذریعے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے رہنمائی ملی۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور ملک نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان بیانات کئے جس میں انہوں نے دینی خدمات کے حوالے سے مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا اور آئندہ کے اہداف بتائے۔