ناظم آباد ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار
اجتماع اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ
کراچی، 8 اپریل 2026ء:
کراچی سٹی، سینٹرل ڈویژن کے علاقے ناظم آباد ٹاؤن
میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران اور قرب و
جوار کی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوت قرآن و نعت شریف کے
بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ وہاں موجود دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
اجتماعی دعا کروائی۔
اجتماع کے بعد مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اپنی شرکت
کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو بالخصوص مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے، نیکی کی دعوت میں حصہ لینے،
ذمہ داریاں لینے، گھر پر درس دینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر
شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami