کراچی،
7 اپریل 2026ء:
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ کراچی سٹی کے علاقے صدیق آباد میں 7 اپریل 2026ء
کو ایک اسلامی بہن کے بھائی کے انتقال پر
اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر جامعۃ المدینہ گرلز ذمہ دار (انٹرنیشنل افیئرز) اسلامی
بہن نے بیان کیا جبکہ معاون نگران (انٹرنیشنل افیئرز)
اسلامی بہن نے اجتماعی دعا کروائی اور مرحوم کے لئے دعائے
مغفرت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اہلِ خانہ سے
تعزیت کے دوران انہیں تسلی دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب
کرنے کا ذہن دیا ۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ معاون نگران انٹرنیشنل افیئرز، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، نگرانِ کراچی پروونس اور جامعۃ
المدینہ ذمہ دار انٹرنیشنل افیئرز بھی موجود تھیں۔
Dawateislami