28 جمادی الاخر, 1441 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام12فروری بروز بدھ لاہور ازمیر ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ہاتھوں ہاتھ سات اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ بھی کروائی۔