كینال روڈ فیصل آباد میں زون نگران
اسلامی بہن کی اہلِ ثروت اسلامی بہن سے ملاقات

27
جنوری کو فیصل آباد زون کے علاقہ كینال روڈ میں زون نگران اسلامی بہن نے اہل ثروت اسلامی
بہن سے ملاقات کی جس میں سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ شخصیت اسلامی بہن نے سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔

18جنوری
کو خانیوال کے علاقے جہانیاں میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی خواتین شخصیات نے شرکت کی۔ اجتماع میں ڈویژن
مشاورت برائے مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ شخصیات اسلامی بہنوں نے دیگر
شخصیت اجتماعات اور مدرسہ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی نیت کی۔

26
جنوری کو اوکاڑہ میں واقع دبئی میرج ہال میں اسٹوڈنٹس اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
کثیر تعداد میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ صوبائی سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار
اسلامی بہن نے بیان کیا۔ اسٹوڈنٹس نے گھر درس دینے اور درس نظامی کرنے کی نیت کی۔

26
جنوری کو جھول میں واقع پرائمری اسکول میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 42
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی حلقے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

27
جنوری کو نواب شاہ زون کے علاقے شہدادپور میں دی ایجوکیٹرز اسکول میں ڈویژن ذمہ دار
شعبہ تعلیم نے اسکول کی پرنسپل اور 2 ٹیچرز سے ملاقات کی اور ان پر انفرادی کوشش کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
ٹیچرز نے شخصیات اجتماع میں شرکت کرنے مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور اسکول میں درس اجتماع شروع کرنے کی نیت پیش کی۔

27
جنوری کو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری ميں گورنمنٹ گرلز سیکنڈرى اسکول میں اسٹوڈنٹس
اجتماع ہوا جس میں 102 اسٹوڈنٹس اور اسکول کی پرنسپل و اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ اجتماع
میں کابینہ شعبہ تعلیم ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
شہدادپور میں
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شہدادپور میں درس
اجتماع کا انعقاد

27
جنوری کو نواب شاہ زون کے علاقے شہدادپور میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہدادپور میں
درس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل اور 9ٹیچرز
نے شرکت کی۔ ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ ٹیچرز نے شخصیات اجتماع میں شرکت کرنے اور اسکول میں درس اجتماع شروع کرنے کی نیت پیش
کی۔

26جنوری
کو بہاول پور کے علاقے جعفری ٹاؤن میں واقعThe Bright School کی ٹیچر سے ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے
ملاقات کی اور ان پر انفرادی کوشش کی۔ شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کو
اپنےادارے میںwork shop کروانے کی
ترغیب دلائی اور اداروں میں درس کے موضوعات کی لسٹ پیش کی۔

27
جنوری کو کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع "رضا فاؤنڈیشن اسکول" میں اسٹوڈنٹس
اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں دعوت اسلامی کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا مختصراً تعارف بھی پیش
کیا۔ اسٹوڈنٹس نے اجتماع میں شرکت کرنے،درود پاک پڑھنے اور نماز کی پابندی کرنے کی
نیت کی۔

دعوت اسلامی
کے تحت 25 جنوری کو ہزارہ زون نگران اسلامی بہن اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مانسہرہ کابینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا،زون نگران نے ترغیبی بیان کیا جس میں مدنی کاموں کے
حوالے سے اہم اہم نکات عطا فرمائے،8 مدنی کاموں کے بارے میں اسلامی بہنوں کی
رہنمائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ داران نے اہداف کی تکمیل کی
نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی
کے تحت 28 جنوری کو گلگت بلتستان سے لاہور دارالسنہ میں رہائشی کورس کے لئے تشریف لائی
ذمہ داران کا لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس لیا اور ذمہ داران کو 8 مدنی کاموں
کی ترغیب دلائی،8 مدنی کاموں کے متعلق رہنمائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع موجود ذمہ داران نے خوشی خوشی اہداف لئے۔ دارالسنہ میں رہائشی کورس میں اچھی
کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جنوری 2020بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے میر پور خاص زون کی جھڈو کابینہ کی ڈویژن
جھڈو میں نئے اجتماع کا آغاز ہوا ہے.