17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں چشمہ ڈویژن کے علاقے عمر خیل میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ پہاڑ پور کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے بعد
ذمہ داراسلامی بہنوں کےتربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں پہاڑ پور کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔