17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام6فروری2020ء کوکراچی ریجن صدیق آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا اجلاس ہوا جس میں ایسٹ زون کی 10 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ایسٹ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اجیر کے
حوالے سے اہم نکات سمجھائے نیز25 فروری2020ء سے شروع ہونے والے معلمہ مدنی قاعدہ
کورس (رہائشی) کے
داخلوں کی تشہیر کرنے اور مدرستہ المدینہ بالغات کے شعبے پر ڈویژن اور علاقہ سطح کی
تقرریاں کرنے کے اہداف طے کئے۔