دعوتِ اسلامی کےتحت7 فروری 2020ء کو  جامعۃالمدینہ للبنات سکھرمیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کےحوالے سےپریزینٹیشن کا اہتمام ہوا۔اس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر بیان کیا اور تحریر کیسے کی جائے، کیا کی جائے اس کے بارے میں نکات دئیے اس میں تقریباً تمام طالبات اور معلمات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا، طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار کیااس  پریزینٹیش کی کامیابی میں الحمد للہ تعالیٰ مجلس جامعۃالمدینہ کا بھر پور تعاون رہا،اللہ پاک دعوت اسلامی کی تمام مجالس پر اپنا کرم فرمائے ۔آمین