دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 8 فروری2020ء کو لانڈھی کابینہ میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور علاقائی دورہ سے متعلق نکات فراہم کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ریجن سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں سے مدنی کاموں کے اہداف بھی لئے۔