دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جنوری 2020کراچی ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نےکراچی ایسٹ اور ساؤتھ
زون کی مدرسات اسلامی بہنوں کے
درمیان میں یکم فروری2020 سے شروع ہونے والے26 روزہ مدنی قاعدہ کورس کی مدرسات
اسلامی بہنوں کی تربیت کی جس میں مُدرِّسہ
اسلامی بہنوں کو کورس کے جدول، تجوید، اور
تدریس کے مطلق اہم معلومات دی گئی ۔اس کے بعد مدرسات اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے ۔مبلغہ اسلامی
بہن نے قرآن پاک سیکھنے اور سیکھانے کے فضائل پر بیان بھی کیا .اسی مقام پر 6 ماہ
کے ناظرہ قرآن کورس کی مدرسات اسلامی بہنوں کے درمیان اجلاس بھی ہوا، آخر میں مدرسات
اسلامی بہنوں نے تاثرات پیش کئے تربیت میں
بہت اچھا لگا قرآن پاک مزید سیکھنے اور سیکھانے کا جذبہ ملامزید ہاتھوں ہاتھ اپنے
گھر میں مدرستہ المدینہ پڑھانے،ذیلی حلقے میں بالغات کا درجہ پڑھانے، اور مزید کورسز
کروانے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی
کی مجلس دارالسنہ کے زیر انتظام پنڈی اسلام آباد زون میں بارہ دن کا (مدنی کام کورس) ہوا جس میں گلگت بلتستان سے آئی ہوئیں اسلامی بہنوں نے
شرکت فرمائی 29 جنوری کوجدول کے مطابق مبلغہ دعوت اسلامی(رکن عالمی مجلس مشاورت آسٹریلیا نیوزی لینڈ نگران)نے مکتبہ المدینہ کی مطبوعہ تجہیزوتکفین
کاطریقہ کی مدد سےسنت کے مطابق غسل میت اور کفن پہنانے کا طریقہ
سکھایا کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے اس کورس کو سیکھنے کی
سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی کے زون ایسٹ کے علاقے
اورنگی ٹاؤن میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہوا ۔ جس میں تقریباً 300اسلامی بہنوں نے شرکت کی اورپاک سطح کی شعبہ تعویذاتِ
عطاریہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی اس اجتماع میں شرکت کی اجتماع کے بعد
نمازحاجات کے نوافل پڑھے گئے۔ آنے والی
پریشان حال اسلامی بہنوں کے لئے رقت انگیز دعا مانگی گئی ۔اس کے بعد تعویذات عطاریہ
کے بستے( اسٹال) لگائے گئے۔
27
جنوری کو چشمہ میں شخصیات
کے مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 15 شخصیات (آئی پی ایس کالج کی ٹیچرز، زولوجی
ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسرز اور مِل اونرز خواتین) نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں موجود شخصیات نے دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات
دیئے اور دارالمدینہ کے سلیبس، دارالمدینہ کے اسٹاف کی قابلیت اور معیار تعلیم کو بے
حد سراہا اور دارالمدینہ کے ساتھ تعاون کی نیت کی۔
27
جنوری کو دارالسنہ میں ہونے والا 12 دن کا کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر اختتامی
نشست منعقد کی گئی جس میں کراچی ریجن لیاقت آباد کابینہ سے شخصیات اسلامی بہنوں نے
بھی شرکت کی۔ دعائیہ اشعار اور رقت انگیز دعاؤں سے شخصیات بہت متاثر ہوئیں اور انہوں نے آئندہ کورس میں شرکت کی نیت کی۔
27
جنوری کو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 7 میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
ایک بیوٹی پارلر کی اونر سے ملاقات کی اور ان پر انفرادی کوشش کی۔ اسلامی بہن نے ماہنامہ
فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کی نیت بھی کی۔
26
جنوری کو نواب شاہ میں مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تین بیوٹی پارلرز میں جا
کر وہاں کی بیوٹیشن خواتین سے ملاقات کی اور ان پر انفرادی کوشش کی۔ انہیں دعوت اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
كینال روڈ فیصل آباد میں زون نگران
اسلامی بہن کی اہلِ ثروت اسلامی بہن سے ملاقات
27
جنوری کو فیصل آباد زون کے علاقہ كینال روڈ میں زون نگران اسلامی بہن نے اہل ثروت اسلامی
بہن سے ملاقات کی جس میں سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ شخصیت اسلامی بہن نے سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔
18جنوری
کو خانیوال کے علاقے جہانیاں میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی خواتین شخصیات نے شرکت کی۔ اجتماع میں ڈویژن
مشاورت برائے مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ شخصیات اسلامی بہنوں نے دیگر
شخصیت اجتماعات اور مدرسہ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی نیت کی۔
26
جنوری کو اوکاڑہ میں واقع دبئی میرج ہال میں اسٹوڈنٹس اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
کثیر تعداد میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ صوبائی سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار
اسلامی بہن نے بیان کیا۔ اسٹوڈنٹس نے گھر درس دینے اور درس نظامی کرنے کی نیت کی۔
26
جنوری کو جھول میں واقع پرائمری اسکول میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 42
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی حلقے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
27
جنوری کو نواب شاہ زون کے علاقے شہدادپور میں دی ایجوکیٹرز اسکول میں ڈویژن ذمہ دار
شعبہ تعلیم نے اسکول کی پرنسپل اور 2 ٹیچرز سے ملاقات کی اور ان پر انفرادی کوشش کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
ٹیچرز نے شخصیات اجتماع میں شرکت کرنے مدنی
مذاکرہ دیکھنے اور اسکول میں درس اجتماع شروع کرنے کی نیت پیش کی۔
Dawateislami