دعوت اسلامی کی مجلس شاورٹ کورسز کے تحت لاہور جنوبی زون میں  یکم فروری 2020ء سے 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس شروع ہوگیا ہے ۔ اسی سلسلے میں 29جنوری 2020ء کو کورس کروانے والی مدرِّسہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون مفتشہ نے بذریعہ فون مدرسات کی تربیت کی ۔ مفتشہ نے مدنی قاعدہ پڑھنے میں عموما کی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کی اورغلطیوں کو درست کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کورس سے قبل انٹری ٹیسٹ لینے اور کورس کے مقصدکو پیش نظر رکھتے ہوئے طالبات کی تربیت کرنے کا ذہن دیاگیا۔