دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9 جمادی الاخریٰ 4 فروری کوکراچی کے علاقے دھوراجی میں واقع ”کچی میمن فاؤنڈیشن اسکول“ میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 30 طالبات اور 7 ٹیچرز نے شرکت کی ۔ زون مجلسِ رابطہ ذمّہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ مدنی حلقے کے اختتام پر طالبات نے وقت پر نمازیں ادا کرنے اور ہر کام کے شروع میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کی نیّت پیش کی۔ پرنسپل نے اپنے اسکول میں ماہانہ مدنی حلقہ لگانے کی نیّت بھی پیش کی ۔نیز بچّوں کو دعوتِ اسلامی کی سچّی کہانیوں والے رسالوں سے ہفتہ وار اسٹوری سیشن رکھنے کی بھی نیّت کی اور ٹیچرز کے لئے الگ سے مدنی حلقہ لگانے کی بھی نیّت پیش کی۔