دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جنوری 2020‫کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےکراچی ایسٹ اور ساؤتھ زون  کی مدرسات اسلامی بہنوں کے درمیان میں یکم فروری2020 سے شروع ہونے والے26 روزہ مدنی قاعدہ کورس کی مدرسات اسلامی بہنوں کی تربیت کی جس میں مُدرِّسہ اسلامی بہنوں کو کورس کے جدول، تجوید، اور تدریس کے مطلق اہم معلومات دی گئی ۔اس کے بعد مدرسات اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے ۔مبلغہ اسلامی بہن نے قرآن پاک سیکھنے اور سیکھانے کے فضائل پر بیان بھی کیا .اسی مقام پر 6 ماہ کے ناظرہ قرآن کورس کی مدرسات اسلامی بہنوں کے درمیان اجلاس بھی ہوا، ‫آخر میں مدرسات اسلامی بہنوں نے تاثرات پیش کئے تربیت میں بہت اچھا لگا قرآن پاک مزید سیکھنے اور سیکھانے کا جذبہ ملامزید ہاتھوں ہاتھ اپنے گھر میں مدرستہ المدینہ پڑھانے،‫ذیلی حلقے میں بالغات کا درجہ پڑھانے، اور مزید کورسز کروانے کی نیتیں پیش کیں۔