دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 جنوری 2020  3 جمادی الاخر 1441جامعۃالمدینہ للبنات فیض مکہ گروہ  مندر کراچی میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزنٹیشن کا اہتمام ہوا۔اس میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر بیان کیا اور تحریر کیسے کی جائے کیا کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کیے  اس میں تقریبا 117 سے زائد طالبات   اور معلمات  نے شرکت فرمائی۔34طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا  37 طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار کیا تقریبا ًتمام طالبات اور معلمات نے ماہنامہ فیضا ن مدینہ کا مطالعہ کرنے کی نیت کی۔