17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 23
جنوری2020 کو ساہیوال زون میں زم زم میرج ہال میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا
گیا، جس میں عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہن، فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن ، مجلس رابطہ کی ریجن ذمہ دار
ساہیوال نے شرکت کی نیز مختلف شعبہ جات سے منسلک کثیر شخصیات نے بھی شرکت کی. مدنی
حلقہ کے بعد شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ مدنی کام ،مختلف کورسز کرنے، اجتماع میں شرکت
اور مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے کی نیتیں کی، گھر والوں نے ماہانہ شخصیات
اجتماع گھر میں رکھنے کی پیشکش بھی فرمائی، ساہیوال زون کی سمندری کابینہ پر
ہاتھوں ہاتھ مجلس رابطہ کی تقرری بھی ہوئی۔