دعوت
اسلامی کے شعبے"شارٹ کورسز" کے زیر اہتمام 1فروری سے 3 دن پر مشتمل کورس ’’فیضان زکوٰۃ‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ کورس تما م اسلامی
بہنوں اور بالخصوص ذمہ داراسلامی کیلئے ہو
گا ۔کورس کا دورانیہ 1گھنٹہ 3 منٹ ہو گا
۔پاکستان کے مختلف شہروں (کراچی،حیدر
آباد،ملتان،فیصل آباد،لاہور اور اسلام آباد) میں کورس مختلف مقامات پر کروایا جائے گا۔اس کورس میں
قرآن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان ،صاحب نصاب کسے کہتے ہیں؟،زکوٰۃ کس کو دے سکتے ہیں؟کس کو نہیں دے سکتے؟صدقۂ
فطر کن چیزوں سے ادا ہوتا ہے؟ سکھایا جائے گا ۔ذمہ داراسلامی بہنوں کو چندہ کرنے
کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے؟تاوان ادا کرنے کا طریقہ؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا ؟نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن
کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ بھی سکھایا جائے گا ۔اس کورس میں مختلف ویڈیو کلپس
کے ذریعے مدنی تربیت کی جائے گی جیسے کیا
4/6 تولہ سونے پہ زکوٰۃ ہو گی۔حاجت اصلیہ کیا ہے؟حج کیلئے جمع کرائی گئی رقم پر
زکوٰۃ ہے یا نہیں ؟زکوٰہ نکالنے کا طریقہ اور ان جیسے دیگر اہم مسائل سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ضرور ضرور شرکت فرمائیں اور علم دین سے فیض
یاب ہوں۔