26 جنوری 2020 بروزاتوار کو کراچی میں ایک  اسلامی بہن کےگھرمحفل نعت منعقد ہوئی۔ یہ محفل نعت بچی کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد کی تھی جس میں کراچی ذمہ دار اسلامی بہن کی بھی شرکت ہوئی اور انھوں نے اس سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں بیٹیوں کی پرورش کےفضائل اور ادلاد کی سنتوں بھری تربیت کرنے اور اس کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی ما حول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ شریک اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی بھی نیتیں کیں۔