
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2020ء بروز جمعہ پاکستان نگران نے کوئٹہ زون و کابینہ نگران کے ساتھ اسکائیپ
پر اجلاس لیا جس میں کراچی ریجن نگران
نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان نگران نے زون کے مدنی کاموں کا جائزہ
لیا اورمختلف شعبہ جات میں مدنی کاموں کو بڑھانے اور تقرریوں کو مکمل کرنے
کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2020ء سے فیصل آباد شہر میں فیصل آباد ریجن کے 2دن کے رہائشی اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ، پاکستان نگران اور فیصل آباد ریجن کی
کابینہ تا ریجن سطح کی اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ پاک سطح کی کچھ
اسلامی بہنیں اپنے شعبہ کی باری پر بذریعہ
اسکائیپ شرکت فرمائیں گی ۔
جامعۃ المدینہ فیضان مرشد میں ماہنامہ فیضان مدینہ
کی ذمہ داراسلامی بہن کا سنتوں بھرا بیان

ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ داراسلامی بہن کا کھارادر
جامعۃ المدینہ فیضان مرشد میں مطالعہ کی اہمیت پرسنتوں بھرا بیان ہوا۔ بیان
کے بعد تحریر کیسے کی جائے اور کیوں کی جائے اس کے بارے میں طالبات کو معلومات فراہم
کیں۔ اللہ کے کرم سے 20 طالبات اسی وقت بکنگ کے لئے تیار ہوئی اور کم و
بیش 36 طالبات نے نیتیں کی ہم تحریر کرنے کی کوشش کریں گی اور ماہنامہ فیضان
مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لیں گی۔

عزیزآباد
رحیم یار خان میں ’’جنت کا راستہ‘‘ کورس کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی، حلقہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی انعامات کے بارے میں سمجھایا نیز ہر کام
سے پہلے اچھی اچھی نیتوں کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کے مطابق زندگی
گزارنے کی نیتیں کیں۔

13،12،11جنوری
2020 کورحیم یار خان کے حلقے حبیب کالونی میں 3روزہ ’’جنت کا راستہ‘‘ کورس منعقد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی. حلقہ سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن
نے نکات پیش کیے۔اسلامی بہنوں نے تاثرات دئیے کہ ایسے کورسز ہوتے رہنے چاہییں۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام17جنوری2020بروز جمعہ رحیم یار خان زون کی کابینہ صادق آباد میں
بالمشافہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں
کابینہ سطح ذمہ دار مدنی انعامات اسلامی
بہن کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کی دو ڈویژن ذمہ دار اور باقی حلقہ سطح ذمہ دران
اسلامی بہن وں نے شرکت فرمائی۔ زون ذمہ دارمدنی انعامات نے مدنی مذاکرہ و مدنی انعامات
فارم سمجھائے اور ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماہانہ کارکردگی
وقت پر دینے کی نیتیں کروائیں۔

17جنوری 2020بروز جمعہ حافظ آباد کابینہ کی ڈویثرن
کالیکی منڈی میں سوئم کے ختم شریف کے سلسلے میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع کا
انعقاد ہوا۔ جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔گوجرانوالہ مدنی انعامات زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے اچھے اعمال کی برکتوں کے موضوع پر بیان کیا ۔اسلامی بہنوں کو نماز
کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدرستہ المدینہ بالغات
میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی، مرحومہ کےایصال ثواب کےلیے صدقہ و خیرات کرنے کا ذہین دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر انتظام 16جنوری2020بروز جمعرات رحیم یار
خان زون کی کابینہ خانپور میں بالمشافہ مدنی مشورے کا اہتمام ہوا۔ڈویژن و حلقہ سطح مدنی انعامات نے شرکت فرمائی ۔زون ذمہ دار اسلامی بہن مدنی انعامات نے مدنی مذاکرہ و مدنی
انعامات فارمز سمجھائے ،نیز جن حلقوں میں مدنی انعامات کا کام کمزور ہے وہاں عام
اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن دیا ۔اور مدنی انعامات ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ "جنت کا راستہ " کورس میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ان مدنی انعامات کے رسائل
وصول کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام9 جنوری2020 کو لاہور ریجن ماہانہ شیڈول کے نکات
کے مطابق ٹیلی فونک اجلاس منعقد ہوا جس
میں ریجن مدنی انعامات ذمہ دار ، ہزارہ زون کی زون اور کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی،جس میں شعبے کے اہم نکات پر بات ہوئی اور کارکردگی کا جائزہ لے کر اہداف دیے
گئے،مزید اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں نے
مرکز کے طے شدہ طریقے کار کے مطابق مدنی کام بڑھانے کی نیتیں کیں۔
پاکستان
ذمہ دار کا راولپنڈ ی کینٹ کابینہ کے دعائے حاجات اجتماع میں بیان

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 16 جنوری 2020ء
بروز بدھ پاکستان نگران نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے مسجد کبریٰ کے دعائے حاجات اجتماع میں "قبولیت دعا اور دعا مانگنے کا طریقہ" کے
موضوع پر بیان کیا ، اختتام پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوآٹھ مدنی کام کرنے
کا ذہن دیا ۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 16 جنوری 2020ء
بروز بدھ دارالسنہ للبنات میں کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کے درمیان "آٹھ مدنی کام ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے
" کے موضوع پر بیان کا اہتمام کیا
گیاجس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیانیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کا ہدف لیا گیا ،
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدرستہ المدینہ بالغات لگانے کا ذہن دیا گیا ۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 15 جنوری کو لکی
مروت کابینہ کا علاقہ پنیالہ میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز
ہوا،جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت فرما کر بیان فرمایا، اسلامی بہنوں
کو مدنی کاموں کا ذہن دیا۔