دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جنوری بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں اور ریجن نگران اسلامی بہن کا اجلاس ہوا جس میں ما ہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلانے پر تمام زون نگران نے 677 ما ہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کیں۔ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں 26 مارچ تک مکتبۃ المدینہ کے بستے لگا نے کا ہدف لیا گیا۔13 کابینہ زمہ دا ران اور ایک زون زمہ دا رکے تقرر کے لیے 12 فروری کا ہدف لیا گیا۔ مزید مکتبۃ المدینہ کی ریجن،زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بھی اجلاس ہوا جس میں ذمہ دا ران کو انفرادی عبادات ،نماز کی پابندی،احساس ذمہ داری سے متعلق نکات پیش کئے گئے ۔کتاب فیضان نماز کے مطالعے پر کلام ہوا۔ ذمہ دا ر اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ للبنات و تقسیم رسائل کے نکات اور کارکردگی شیڈول سمجھائے گئے۔