فیصل آباد کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں واقع دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم کے مدنی عملہ کے درمیان مورخہ 21 جنوری کو نگران عالمی مجلس مشاورت نےبیان کیا۔ ریجن نگران، فیصل آباد زون نگران اور فیصل آباد کابینہ نگران بھی ہمراہ تھیں۔ نگران عالمی مجلس مشاورت نے بیان میں فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئےمدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔ ٹیچرز اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے تحت شعبۂ تعلیم اور مجلس رابطہ کی جو خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں اس میں اپنا وقت دینے کی نیت پیش کی۔نگران عالمی مجلس مشاورت نے ان کی تعلیمی خدمات کو  سراہا اور حوصلہ افرائی۔