دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء  کو برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے پانچ ڈویژن (نوٹنگھم ، ڈربی ، پیٹربورو ، لیسٹر، برٹن) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 150 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء کو یوکے مانچسٹرریجن میں 8 مقامات(بولٹن کے 2 علاقے ، چیٹھم ہل ، روچڈیل 2 کے علاقے ، اولڈھم، وارنگٹن ، بری) پرآن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 254 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں پر قابو پانے کے لئے دوائی کے ساتھ ساتھ اورادو وظائف بیان کئے نیز صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن کا سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن نگران کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جون 2020ء بروز اتوارامریکہ اسٹیٹ الینوائے( Illinois) کے شہر شکاگو میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر بیٹھے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے آن لائن شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات پر عمل کرنے اورہر ہفتے اجتماع کے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  21 جون 2020ء بروز اتوار امریکہ کے شہر سکرامنٹو (Sacramento)بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے تکبر کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تکبر کی علامات اس کے نقصانات اور اس سے بچنے کے چند طریقے بیان کئے نیزہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور گھر درس دینے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  21 جون 2020ء بروز اتوار امریکہ قادری کابینہ کے شہر میامی،اٹلانٹا، بالٹیمور اور اوہائیو میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریبا 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حرص کے متعلق معلومات فراہم کی نیز نیکیوں میں حرص پیدا کرنےاور عبادت کا حریص بننے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  20 جون 2020ء بروز ہفتہ امریکہ کے شہرووڈلینڈ( woodland )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچتے ہوئے ایمان کی حفاظت کرنے، نیکیاں کرنے اور اچھے ماحول میں رہنے کی برکتیں بتائیں نیز دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  20 جون 2020ء بروز ہفتہ امریکہ کے شہرسیئٹل( Seattle) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حرص کے متعلق معلومات فراہم کی نیز نیکیوں میں حرص پیدا کرنے کےلئے امہات المومنین کی نیکیوں سے محبت کے ایمان افروز واقعات بیان کئےاور عبادت کا حریص بننے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 جون بروز اتوار کینیڈا کی مانٹریال ڈویژن میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مختلف مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور خاص طور پر گرمیوں کی تعطیلات میں اسکول کی بچیوں کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کورس Basics of Islam کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء بروز اتوار کینیڈا کے شہر مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں  کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دیگر مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21  جون 2020ء بروز اتوار کو یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی کے مختلف ذیلی حلقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے"تکبر اور اس کی علامات" کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعاتِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث اور بزرگانِ دین کے اقوال کی روشنی میں تکبر کی علامات بیان کئے اور تکبر جیسی روحانی بیماری سے بچنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 جون 2020ء بروز ہفتہ یورپ کے ملک بیلجیم  میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ”تکبر اور اس کی علامات “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تکبر جیسی باطنی بیماری کی مذمت قراٰن و حدیث کی روشنی میں بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو باطنی امراض کے بارے میں فرض علوم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔