دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 جون 2020ءبروز منگل نارتھ امریکہ ریجن کی نگران اسلامی بہن کا کینیڈا  ڈویژن مِسّی ساگا کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذیلی حلقوں میں مدنی کام مضبوط کرنےاور منسلک کی تعداد بڑھانے سے متعلق گفتگو کی نیز مختلف مدنی کاموں کے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نارتھ امریکہ ریجن کے شہر سکوکی(Skokie) اور ڈیس پلینز (Des Plaines) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر بیٹھے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے آن لائن شارٹ کورسز میں داخلہ لینے اورہر ہفتے رسالہ پڑھنے /سننےکرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 23جون 2020ء کو یوکےکے مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا گریٹر مانچسٹر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں  کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور حضرت آسیہ رحمۃالله عليها کی مبارک سیرت سے فیضان لیتے ہوئے ہمت و جذبے کے ساتھ مدنی کاموں کو آگے بڑھانے کا ذہن دیا نیزآن لائن اجتماعات کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جون 2020ء کو یوکےکے لندن ریجن کے ڈویژن ریڈنگ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن کی8 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کام کو بہتر بنانے نیز کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دلائی جبکہ مقامی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں آنے کی دعوت دینے،گھردرس دینےاورمدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغيب دلائی۔


آئر لینڈ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس 

Thu, 25 Jun , 2020
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آئر لینڈ کی  تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یوکے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی تحريكوں کی کارکردگی جمع کروانے کا ذہن ديا ، آئر لینڈ ميں انگلش اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا نیزآئر لينڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے محارم اور بچوں کے لئےبھی آن لائن کورسز وغیرہ شروع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیر اہتمام22 جون 2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ایسٹ کلوبائڈ کی سات شخصیات خواتین سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، شارٹ کورسز میں داخلہ لینے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیر اہتمام21 جون 2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گلاسگو کی پانچ شخصیات خواتین سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، شارٹ کورسز میں داخلہ لینے ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام23 جون 2020ء کو برمنگھم ریجن میں ایسٹ مڈلینڈز  کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شخصیات کے ساتھ رابطے کرنے اور اسلامی بہنوں کو اپنے کام کو بہتر بنانے کے حوالے سےمدنی پھول سمجھائے گئے ، شخصیات کو شارٹ کورسز میں داخلے کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام23 جون 2020ء سے یوکے لندن ریجن کے ریڈنگ شہر میں 26 دن پر مشتمل آن لائن ”مدنی قاعدہ کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 27 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔ معلمہ اسلامی بہن کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو درست مخارج کیساتھ قراٰن پاک پڑھنا سیکھارہی ہیں اور دیگر شرعی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کر رہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر ِ اہتمام 22جون 2020ءسے آئرلینڈ (Ireland ) ریجن میں 12 دن پر مشتمل آن لائن”آئیے مدنی کام سیکھیں“ کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں 6 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مد نی کام سکھانے کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور تنظیمی تربیت کے حوالے سے بھی مدنی پھول سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


واضح رہے کہ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت  علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔ ماہ شوال المکرم 1441ھ کی پہلی پیر شریف کو یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! 258اسلامی بہنوں نےرسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور 151اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے یومِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جون 2020ء  یوکے بریڈ فورڈ ریجن، ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ یارکشائر میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 40 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں“ سے قابو پانے کے لئے اورادو وظائف بیان کئے۔ مبلغات دعوت اسلامی نے صبر و شکر کے ساتھ رب کی رضا پر راضی رہنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔