دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام24 جون 2020ء یوکے، آئرلینڈ ریجن کے 2علاقوں میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے" صلہ رحمی" کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک اور ناراض رشتہ داروں سے تعلق جوڑنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام24 جون 2020ء  یوکے، برمنگھم ریجن ،نارتھ برمنگھم، سٹوک ان ٹرنٹ اور ٹل فورڈمیں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 188 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے" صلہ رحمی" کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رشتے داروں سے اچھا سلوک کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے رشتے داروں کے ساتھ قطع تعلقی کرنے کے نقصانات بیان کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام24 جون 2020ء  یوکے، مانچسٹرریجن، گریٹر مانچسٹر کے چالٹن، ایشٹن اور لنکشائر کابینہ میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے" صلہ رحمی" کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک، ناراض رشتہ داروں سے تعلق جوڑنے کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 22جون 2020ء سے امریکہ کے شہر ہ ڈیلس( Dallas ) میں8 دن پر مشتمل ” Basics of islam course “ کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس میں کم و بیش 20 بچے شرکت کررہے ہیں۔ اس کورس میں بچوں کو اسلام کی بنیادی باتیں ،نماز، وضو اور غسل کا طریقہ، دعائیں، سنتیں اور آداب سیکھائے جارہے ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام 24 جون2020ء کو یوکے بریڈ فورڈ ریجن کے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے شہر ہیلی فیکس میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام24جون2020ء کو یوکے بریڈ فورڈ ریجن کے ویسٹ یارکشائر میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے   2اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا تعلق West Yorkshireویسٹ یارکشائر کابینہ کے شہر بریڈ فورڈ اور ہیلی فیکس سے ہے۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام22جون 2020ء کو  UK کے شہر نیلسن(Nelson) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ مبلغہ دعوت اسلامی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان بھی کئے اور عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 جون 2020 ء بروز منگل مانچسٹر ریجن ، لنکاشائر کابینہ کے ڈویژن برنلے میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے ”جھوٹ “کے موضوع  پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ اس مدنی حلقے میں فقہی مسائل سکھانے کا سلسلہ ہوا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی  دورہ کے زیرِ اہتمام 23 جون 2020ء یوکے لندن ریجن کے ڈویژن ٹوٹنگ میں مدنی دورہ ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ایک نئی اسلامی بہن نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ کچھ اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ میں شرکت کرنے کی نیتیں بھی پیش کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 23جون 2020ء یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے شہر گلاسگو میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 16  ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2020 ءبروزبدھ امریکہ کے شہر کونی آئی لینڈ،  بینسن ہرسٹ، برائٹن بیچ اور فوسٹر ایوینیو میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے تکبر کے موضوع پر سنتوں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تکبر کی علامات ،اس کی مذمت اور اس سے بچنے کا طریقہ بیان کیا ۔ مبلغات دعوت اسلامی نے خود کو تکبر اور دیگر گناہوں بچانے کےلئے مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 جون 2020 بروز منگل امریکہ کے شہر ہ ڈیلس( Dallas ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے بری صحبت کا اثر کے عنوان پر بیان کیا ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نےاجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو برے ماحول کی مذمت،اچھے ماحول کی برکتیں، لاک ڈاؤن کے دوران گھر بیٹھے علم دین حاصل کرنےاور ایک ولئ کامل کی دعا سے حصہ پانے کے لئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنےیاسننے کی ترغیب دلائی۔